بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
6.9 C
Srinagar

پولیس کافی عرصے سے ذاکر موسیٰ کے پیچھے لگی ہوئی تھی: دلباغ سنگھ

ایشین میل نیوز ڈیسک

جموں، جموں کشمیر کے پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے کہا ہے کہ جموں کشمیر پولیس چند روز قبل مارے گئے انصارغزوۃ الہند کے بانی اور چیف کمانڈر ذاکر موسیٰ کے پیچھے کافی عرصے سے لگی ہوئی تھی۔

ریاسی میں منعقدہ ایک تقریب کے حاشیہ پر میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے دلباغ سنگھ نے کہا ‘جموں کشمیر پولیس نے کافی عرصہ سے ذاکر موسیٰ کے خلاف آپریشن شروع کیا تھا جس میں اس گروپ کے کافی لوگ پہلے ہی مارے گئے لیکن یہ (ذاکر موسیٰ) کافی دیر سے ہمارے ہاتھوں سے بچ رہا تھا، اس کا بھی صفایا ہوا’۔


انہوں کہا کہ جموں کشمیر پولیس، آرمی کو ساتھ لے کر کشمیر، جموں اور سب جگہ بہت اچھا کام کررہی ہے۔پولیس سربراہ نے کہا کہ پولیس نے پنچایتی وپارلیمانی انتخابات میں اچھا کام کیا، امن کے ساتھ انتخابات منعقد ہوئے، کسی طرح کی کوئی دقت نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ پولیس اسی طرح سے نیک نیتی کے ساتھ اپنا کام آگے بھی کرتی رہے گی اور امن کی بحالی اور امن کو مزید مضبوط کرنے کے لئے کام کرتی رہے گی۔


یاد رہے کہ القاعدہ سے منسلک ‘انصار غزوۃ الہند’ کے بانی اور چیف کمانڈر ذاکر موسیٰ کو فورسز نے جمعرات کی شام جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ڈاڈسرہ ترال میں جاں بحق کیا تھا۔ پولیس کے مطابق ذاکر موسیٰ معروف حزب المجاہدین کمانڈر برہان مظفر وانی کے گروپ کا آخری زندہ جنگجو تھا۔

(یو این آئی)

Popular Categories

spot_imgspot_img