بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
8.1 C
Srinagar

ایران کے وزیر خارجہ کی عراقی وزیر اعظم سے ملاقات

ماسکو، : ایران کے امریکہ ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے عراقی وزیر اعظم عادل عبدالمہدی سے ملاقات کرتے ہوئے دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔
عراقی حکومت نے بتایا کہ ہفتے کی شام ایران کے وزیر خارجہ محمد جواو ظریف نے عراقی وزیراعظم عادل عبدالمہدی سے بغداد میں ملاقات کی۔ اس دوران دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات، اس خطے کی ترقی اور دنیا کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ مئی 2018 میں جوہری معاہدے سےامریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے نکلنے کے اعلان کے بعد ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی ہے۔
اسپوتنک۔

Popular Categories

spot_imgspot_img