نئی دہلی، : 17 ویں لوک سبھا کے انتخابات کی گنتی کے رجحانات میں، بھارتیہ جنتا پارٹی اپنے بل بوتے مکمل اکثریت کی طرف رواں دواں ہے۔ تمام 542 نشستوں کی رجحانات آچکے ہیں ، جن میں سے بی جے پی 291 نشستوں پر آگے چل رہی ہے ۔
کانگریس میں صرف 51 نشستوں پر آگے ہے جبکہ ترنمول کانگریس 25،وائی ایس آر کانگریس 24 اور دراوڑ مننترکژگم (ڈی ایم کے) 22 نشستوں پر آگے ہے ۔ بی جے پی کے اتحادی شیو سینا 19 سیٹوں میں آگے ہے، جنتا دل متحدہ 16 پر آگے ہے اور لوک جن شکتی پارٹی 6 نشستوں پر آگے ہے۔
اتر پردیش میں مہاگٹھبندھن میں شامل بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) 12 پر اور سماجوی پارٹی، آٹھ سیٹوں پرآگے ہے ۔ بی جے پی 57 نشستوں پر آگے ہے اور اس کی پارٹی اور اپنا دل ایک سیٹ پر آگے ہے۔ کانگریس کے صدر راہل گاندھی امیٹھی میں مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی سے پیچھے ہیں ۔
آندھرا پردیش میں وائی ایس آر کانگریس تیلگودیشم کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ اس کے امیدوار 24 نشستوں پر سبقت قائم رکھے ہوئے ہیں جبکہ ٹی ڈی پی صرف وجے واڑہ میں آگے ہے۔ تلنگانہ میں، تلنگانہ راشٹر سمیتی (ٹی آر ایس) 9، بی جے پی 4، کانگریس 3 اور مجلس اتحادالمسلمین ایک سیٹ پر آگے ہے۔
جموں کشمیر میں پانچ نشستوں میں سے تین پر نیشنل کانفرنس، بی جے پی دو اور آزاد امیدوار ایک سیٹ پر آگے ہے۔
یو این آئی۔





