جمعرات, دسمبر ۱۸, ۲۰۲۵
10.6 C
Srinagar

جموں وکشمیر : این سی 3، بی جے پی2 ،ایک پر آزاد امیدوار آگے

ایشین میل نیوز ڈیسک

سرینگر :جموں وکشمیر میں 6پارلیمانی نشستوں پر ووٹوں کی گنتی جاری ہے ۔اب سے تھوڑے دیر پہلے سامنے آ نے والے رجحانات میں نیشنل کانفرنس 3،بھاجپا2اور ایک نشست پر آزاد امیدوار آگے ہیں ۔ابتدائی رجحانات میں وادی کی تمام 3نشستوں پر نیشنل کانفرنس کو برتری حاصل ہے جبکہ جموں کی 2نشستوں پر بھا جپا جیت کے قریب نظر آرہی ہے ۔

خط لداخ سے سامنے آنے والے رجحان نے حیران کردیا ،کیونکہ یہاں این سی ،کانگریس ،بھاجپا ،پی ڈی پی کو آزاد امیدوار آگے ہیں ۔ ڈاکٹر فاروق اور ڈاکٹر جتندر سنگھ اپنی اپنی نشستوں پر آگے ہیں ۔سرینگر ،بارہمولہ اور اننت ناگ ان تینوں نشستوں پر این سی کے امیدوار ڈاکٹر فاروق عبداللہ ،محمد اکبر لون اور حسنین مسعودی آگے ہیں ۔

جموں اور ادھمپور کی نشستوں پر بھاجپا امیدوار ڈاکٹر جتندر سنگھ اور جگل کشور آگے بڑھ رہے ہیں ۔لداخ میں آزاد امیدوار سجاد حسین غالباًتاریخ رقم کرنے جارہے ہیں ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img