ایشین میل نیوز ڈیسک
اوڑی:شمالی ضلع بارہمولہ کے سرحدی تھصیل اوڑی میں آگ کی ایک ہولناک واردات میں پانچ دکانات کو مکمل طور پر خاکستر ہوئے جسکی وجہ سے لاکھوں روپے مالیت کی املاک راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوئی۔
اطلاعات کے مطابق ماچھی کرانڈ بازار اوڑی بارہمولہ میں یہ آگ کی ہولناک واردات رونما ہوئی ۔آگ کی جمعرات کی علی الصبح ایک دکان سے اچانک نمودار ہوئی ،جس نے تیزی کیساتھ مزید چار دکانات کو اپنی لپیٹ میں لیا۔
اس موقع پر فائر اینڈ ایمر جنسی عملے کو مطلع کیا گیا ،جس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا ۔تاہم آگ کی اس واردات میں لاکھوں روپے کی املاک راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوئی ۔





