ایشین میل نیوز ڈیسک
سرینگر:جموں وکشمیر ریاستی گورنر ستیہ پال ملک نے بدھ کو کہا ہے کہ اُن کی انتظامیہ چاہتی ہے کہ ریاست جموں وکشمیر میں جلد سے جلد یا فوراً سے بیشتر صدر راج ختم ہو۔تاہم جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات کے انعقاد پر حتمی فیصلہ الیکشن کمیشن آف انڈیا ہی لے گا۔
جب گور نر ستیہ پال سے یہ پوچھا گیا کہ کیا آپ کی انتظامیہ میں بعض افسران ایسے ہیں،جو ریاست میں منتخب حکومت کواقتدار منتقلی کے خواہاں نہیں ؟تو انہوں نے کہاکہ ایسے کچھ اُنکی نوٹس میں نہیں آیا ہے۔
گورنر نے کہا’ہم چاہتے ہیں یہ (صدر راج ) جلد سے جلد ختم ہو ،الیکشن کمیشن آف انڈیا ہی ریاست مین اسمبلی انتخابات کے انعقاد پر حتمی فیصلہ لے گا ‘۔گورنر سرینگر میں ایک تقریب کے حاشئے پر نامہ نگاروں سے بات کررہے تھے ۔
حالیہ دنوں مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا تھا کہ جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات کو منعقد کرانے کے حوالے سے جو بھی حتمی فیصلہ لینا ہوگا وہ الیکشن کمیشن آف انڈیا کے دائرہ اختیار میں ہے۔تاہم انہوں نے اشارہ دیا تھا کہ عام انتخابات کے بعد ہی اسمبلی انتخابات کا اعلان کیا جائیگا ۔





