بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
8.1 C
Srinagar

پرتاپ گڑھ:الگ الگ مقامات پر 3 بچے ڈوبے

پرتاپ گڑھ: : اترپردیش کے ضلع پرتاپ گڑھ میں الگ الگ تھانہ علاقوں میں ندی اور تالاب میں نہاتے اور مچھلی پکڑتے وقت تین بچوں کی ڈوبنے سے موت ہوگئی۔
پولیس ترجمان نے بدھ کو بتایا کہ پہلا حادثہ انتو تھانہ کے تحت منگا پور گاؤں میں پیش آیا یہاں گاؤں کے پاس سے گذرر ہی چمرودھا ندی میں نہاتے وقت شیلندرپرتاپ(16) کی ندی میں ڈوبنے سے موت ہوگئی۔ مہلوک شیلندر گورکھپور میں رہ کر پہلوانی سیکھتا تھا۔
دوسرا حادثہ لال گنج علاقے میں آچھارا گاؤں میں پیش آیا جہاں ننکو (14) تالاب میں مچھلی کا شکار کرنے گیا تھا۔ مچھلی پکڑتے وقت وہ تالاب میں گہرائی تک چلا گیا اور ڈوب گیا۔ تیسرا واقعہ بھدونا گاؤں میں پیش آیا جہاں والد اور چچا کے ساتھ تالات میں جال ڈالتے وقت روہت(12) تالاب میں ڈوب گیا جس سے اس کی موت ہوگئی۔
یواین آئی۔

Popular Categories

spot_imgspot_img