بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
6.9 C
Srinagar

اوڑی:جہلم کے پانیوں میںپی ڈی ڈی کے2ملازم ہنوز لاپتہ،تلاش جاری

ایشین میل نیوز ڈیسک

اوڑی :::،،،،اوڑی میں محکمہ برقیات میں کام کرنے والے2ملازم جہلم نالہ کے پانیوں میں ہنوز لاپتہ ہیں ،جنہیں ڈھونڈ نکالنے کےلئے تلاشی کارروائی جاری ہے ۔20مئی کو محکمہ برقیات کے 2ملازم ایک حادثے کے دوران مذکورہ نالہ میں غرقآب ہوئے تھے ۔

ایک خبر رساں ادارے نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ 20مئی کو ایک الٹو کار 800درد کوٹ اوڑی میں حادثے کی شکار ہوئی اور 500میٹر لمبے جہلم نالے میں جا گری جسکے نتیجے میں اس میں سوار محکمہ برقیات (پاﺅر ڈیپارٹمنٹ یولپمنٹ )کے2ملازم غرقآب ہوئے ،جنکی نعشیں ابھی تک برآمد نہیں ہوسکیں ۔

نالہ جہلم میں غرقآب ہوئے مذکورہ ملازمین کو ڈھونڈ نکالنے کےلئے جموں وکشمیر پولیس ،ایس ڈی آر ایف اور مقامی لوگوں نے بدھ کو ریسکیو آپریشن اُس علاقے میں شروع کیا ،جہاں پر یہ حادثہ رونما ہوا تھا۔

رپورٹ کے مطابق ریسکیو آپریشن کے دوران حادثے کی شکار الٹو کار800برآمد کی گئی ،تاہم اس میں سوار 2پی ڈی ڈی ملازم نہیں ملے اور وہ ہنوزنالہ جہلم کے پانیوں میں لاپتہ ہیں ۔رپورٹ کے مطابق مذکورہ کار عروسہ سے سلطان ڈکی کی طرف جارہی تھی جس دوران شدوانی درد کوٹ کے مقام پر ڈرائیور سے باہر ہوئی اور حادثے کا شکار ہوئی ۔

مقامی لوگوں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن شروع کیا تھا ،تاہم پی ڈی ڈی کے 2ملازم ہنوز لاپتہ ہیں ۔مذکورہ ملازمین کی شناخت سید احمد ساکنہ سلطان ڈکی اور معروف احمد ساکنہ کل گائی اوڑی کے بطور ہوئی ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img