بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
8.1 C
Srinagar

سیٹلائٹ ری سیٹ -2بی کا کامیاب تجربہ

ایشین میل نیوز ڈیسک

شري هركوٹا،: ہندوستانی خلائی ریسرچ تنظیم (اسرو) نے بدھ کو لانچ وہیکل پی ایس ایل وی-سی46 سےزمین کی نگرانی کرنے والے رڈار امیجنگ سیٹلائٹ آر آئی ایس ٹی۔ 2 بی کا کامیاب تجربہ کرکے ایک بار پھر بڑی کامیابی حاصل کی۔

اسرو کے ذرائع کے مطابق سیٹلائٹ کا تجربہ یہاں سے قریب 80 کلو میٹر دور شري هری كوٹا سے بدھ کی صبح پانچ بجکر 30 منٹ پر فرسٹ لانچ پیڈ سے کیا گیا ۔

300 کلو گرام آر آئی ایس ٹی۔ 2 کو(ری سیٹ بی) اسرو کے آرآئی ایس ٹي پروگرام کا چوتھا مرحلہ ہے اور اس کا استعمال اسٹریٹجک نگرانی اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے لئے کیا جائے گا۔ یہ سیٹلائٹ ایک فعال ایس اے آر (مصنوعی رڈار) سے لیس ہے۔

 (یو این آئی)

Popular Categories

spot_imgspot_img