بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
8.7 C
Srinagar

کولگام میں صبح صادق سے قبل معرکہ آرائی،2 جنگجو جاں بحق:پولیس

ایشین میل نیوز ڈیسک

 

کولگام : جنوبی ضلع کولگام کے گوپالپورہ میںبدھ کو صبح صادق سے قبل جنگجوﺅں اور فوج وفورسزکے درمیان خون آشام جھڑپ ہوئی ،جس میں حزب المجاہدین سے وابستہ2 جنگجو جاں بحق ہوا ۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع کولگام کے گوپالپورہ میں جنگجوﺅں کی موجودگی سے متعلق خفیہ اطلاع ملنے پرفوج کی 34آر آر،جموں وکشمیر پولیس کے ملی ٹنسی مخالف اسکارڈ اسپیشل آپریشن گروپ (ایس او جی ) اور مرکزی پولیس فورس (سی آر پی ایف ) نے مشترکہ طور منگل اور بدھ کی درمیانی رات کو ’کارڈن اینڈ سرچ آپریشن ‘ شروع کیا ۔

ذرائع نے بتایا کہ بدھ کو صبح صادق سے قبل ہی گاﺅں میں موجودمسلح جنگجوﺅں اور فوج وفورسز کے مابین آمنا سامنا ہوا ،جس دوران طرفین نے ایکدوسرے پر بندوقوں کے دھانے کھولے ۔

ذرائع نے بتایا کہ کئی گھنٹوں تک جاری رہنے والی اس جھڑپ میں2 جنگجو جاں بحق ہوئے۔پولیس کے ایک افسر نے کولگام کے گوپالپورہ گاﺅں میں جنگجوﺅں اور سرکاری دستوںکے درمیان ہوئی جھڑپ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مقام ِ جھڑپ سے ایک جاں بحق جنگجو نوجوان کی ہتھیار سمیت نعش برآمد کی گئی ۔

ایک رپورٹ کے مطابق جاں بحق جنگجوﺅں کا تعلق عسکری تنظیم حزب المجاہدین تھا اوران میں سے ایک کی شناخت زاہد احمد منٹو ولد بشیر احمد ساکنہ فری پورہ شوپیان کے بطور ہوئی ۔مذکورہ رپورٹ کے مطابق جاں بحق جنگجو نے گذشتہ برس 25اگست کو جنگجوئیت کی راہ اختیار کی تھی ۔

تاہم پولیس ترجمان نے اسکی تصدیق نے کی ۔پولیس ترجمان نے ایک تحریری بیان میں بتایا کہ ڈی ایچ پورہ پولیس تھانہ حدود میں آنے والے گوپالپورہ گاﺅں میں حفاظتی دستوں نے جنگجوﺅں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع ملنے کی بنیاد پر تلاشی آپریشن شروع کیا ۔

پولیس ترجمان کے مطابق گاﺅں میں چھپے جنگجوﺅں نے تلاشی کارروائی پر مامور فورسز اہلکاروں پر فائرنگ کی جسکے ساتھ ہی طرفین کے مابین جھڑپ شروع ہوئی ،جس میں 2جنگجو جاں بحق ہوئے ۔

انہوں نے کہا کہ دونوں جاں بحق جنگجوﺅں کی نعشیں مقام ِ جھڑپ سے برآمد کی گئیں اور اُنکی شناخت اور وابستگی کے حوالے سے تفتیش شروع کی گئی ۔پولیس ترجمان نے بتایا کہ جائے جھڑپ سے قابل اعتراض مواد اور ہتھیار برآمد کیاگیا جبکہ معرکہ آرائی کے دوران فورسز کو نقصان نہیں اٹھانا پڑا۔

اس دوران احتجاجی مظاہروں کے خدشات کے پیش نظر ضلعے میں موبائیل انٹر نیٹ خدمات منقطع کردی گئیں ۔حکام کا کہنا ہے کہ یہ احتیاطی طور پر اٹھائے گئے اقدامات ہیں ۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ گذشتہ10روز میں جنوبی کشمیر میں یہ چوتھی خونین معرکہ آرائی ہے ۔

ان خونین معرکہ آرائیوں میں 9جنگجو ،2عام شہری اور2فوجی اہلکار ہلاک ہوئے،تاہم پولیس کا دعویٰ ہے کہ 2جاں بحق عام شہریوں میں ایک جنگجوﺅں کا اعانت کار تھا ،جسے مقامی لوگوں نے یکسر مسترد کیا۔

اس عرصے کے دوران نامعلوم بندوق برداروں نے زنگل پورہ کولگام65سالہ محمد جمال نامی سیاسی کارکن کو گولی مار کر ابدی نیند سلا دیا ۔اس کے علاوہ اس مدت کے دوران شمالی کشمیر کے سوپور قصبے میں ایک جاں بحق ایک جنگجو جاں بحق ہوا ۔10جاں بحق جنگجوﺅں میں سے ایک غیر مقامی تھا ،جسے پولیس کی موجودگی میں شمالی کشمیر کے ایک مخصوص قبرستان میں سپرد لحد کیا گیا۔

Popular Categories

spot_imgspot_img