بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
6.9 C
Srinagar

امیر دبئی کے تینوں بیٹے ایک ہی دن رشتہ ازدواج میں منسلک

دبئی کے امیر شیخ محمد بن راشد المکتوم کے تینوں بیٹے ایک ہی دن رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم کے بیٹوں کے نکاح کے سلسلے میں ایک سادہ تقریب منعقد کی گئی۔

ان کے بھائی دبئی کے نائب حکمران 35 سالہ شیخ مکتوم بن محمد کی شادی شیخہ مریم بنت بتی المکتوم سے ہوئی۔

تیسرے بیٹے محمد بن راشد المکتوم اور نالج فاؤنڈیشن کے چیئرمین 32 سالہ شیخ احمد بن محمد بن راشد المکتوم کا نکاح شیخہ مدیہ بنت دلموج المکتوم سے ہوا۔

اماراتی افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر محمد بن زائد بن سلطان آل نہيان نے بھی سوشل میڈیا پر دبئی کے امیر شیخ محمد بن راشد المکتوم کو ان کے تینوں بیٹوں کی شادی کی مبارکباد دی۔

اس نظم میں انہوں نے اپنے تینوں بیٹوں کو اپنی اہلیہ کی عزت کرنے اور لوگوں سے ہمدردی کرنے کی ہدایت کی۔امیر دبئی نے نظم میں اپنے صاحبزادوں کو نصیحت کی کہ وہ اپنے بزرگوں کے نقش قدم پر چلیں۔انہوں نے اپنے بیٹوں کو اپنی ازواج کا احترام ،دوسروں سے اچھا سلوک کرنے کی ہدایت بھی کی۔

 

Popular Categories

spot_imgspot_img