منگل, دسمبر ۱۶, ۲۰۲۵
8.1 C
Srinagar

کولگام فائرنگ واقعہ:زخمی پی ڈی پی ورکر فوت

ایشین میل نیوز ڈیسک
کولگام // کولگام کے ایک مضافاتی گائوں میں مشتبہ جنگجوئوں کی فائرنگ سے زخمی ہونےو الا پی ڈی پی ورکرزخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا ۔ صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ حکام نے مذکورہ سیاسی ورکر کی موت کی تصدیق کی ۔
یاد رہے کہ زنگل پورہ کولگام نامی گائوں میں افطاری کے وقت نامعلوم اسلحہ بردار65سالہ محمد جمال  ولد محمد اسمائیل کے گھر میں داخل ہوئے اور ان پر اندھا دھند فائرنگ کی ۔
اسکے جسم میں 5گولیاں پیوست ہوئیں اور انہیں فوری طور پر ضلع اسپتال کولگام پہنچانے کے بعد صورہ اسپتال منتقل کردیا گیا۔محمد جمال پی ڈی پی کا ورکر تھا۔
زخمی پی ڈی پی ورکر کو انتہائی تشویشناک حالت میں صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ منتقل کیا گیا ،جہاں اُس نے سوموار کی صبح ساڑھے نو بجے زندگی کی آخری سانس لی ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img