منگل, دسمبر ۱۶, ۲۰۲۵
9.1 C
Srinagar

کولگام میں پی ڈی پی ورکر کوگولیاں ماری گئیں

ایشین میل نیوز ڈیسک

اننت ناگ // کولگام کے ایک مضافاتی گائوں میں مشتبہ جنگجوئوں نے پی ڈی پی کے ایک عمر رسیدہ ورکر کو گولیاں مار کر شدید زخمی کردیا۔
معلوم ہوا ہے کہ زنگل پورہ کولگام نامی گائوں میں افطاری کے وقت نامعلوم اسلحہ بردار65سالہ محمد جمال  ولد محمد اسمائیل کے گھر میں داخل ہوئے اور ان پر اندھا دھند فائرنگ کی ۔
اسکے جسم میں 5گولیاں پیوست ہوئیں اور انہیں فوری طور پر ضلع اسپتال کولگام پہنچانے کے بعد صورہ اسپتال منتقل کردیا گیا۔بتایا جاتا ہے کہ محمد جمال پی ڈی پی کا ورکر تھا۔
اس واقعہ کے فوراً بعد فورسز و پولیس افسران وہاں پہنچ گئے اور علاقے کی ناکہ بندی کر کے حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی۔

Popular Categories

spot_imgspot_img