بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
8.1 C
Srinagar

ہندو پاک اور کشمیری لیڈر شپ ہی مسئلہ کشمیر کا حل نکال سکتی ہے :محبوبہ مفتی

سرینگر ::ہندوپاک پر کشمیر مسئلے کو حل کرنے پر زور دیتے ہوئے پی ڈی پی صدر نے کہاکہ پاکستان ، بھارت اور کشمیری لیڈر شپ ہی اس دیریانہ مسئلے کو حل کرسکتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ وقت آگیا ہے کہ ریاست خاص کرو ادی کشمیر میں خون خرابے کو روکنے کیلئے تمام سیاسی پارٹیوں کو ایک ہی پلیٹ فارم پر جمع ہونا چاہئے تاکہ ریاست خاص کرو ادی کشمیر میں امن وامان کے خواب کو شرمندہ تعبیر کیا جاسکے

اپنی رہائش گاہ واقع گپکار میں کشمیر اور لداخ سے تعلق رکھنے والے پی ڈی پی لیڈران کی ایک میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیرا علیٰ محبوبہ مفتی نے ریاست کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ قتل و غارت گری سے کچھ حاصل ہونے والا نہیں ہے۔ انہوںنے کہاکہ مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کیلئے ہندو پاک کو سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا چاہئے تاکہ خطے میں امن و امان کے قیام کو یقینی بنایا جاسکے۔

انہوںنے کہاکہ پاکستان ، بھارت اور کشمیری لیڈر شپ کے درمیان گفت وشنید سے ہی اس پیچیدہ مسئلے کا حل نکل سکتا ہے۔ محبوبہ مفتی نے ریاست کی تمام سیاسی پارٹیوں پر امن و امان کے قیام کی خاطر ایک ہونے کا مشورہ دیتے ہوئے کہاکہ وقت آگیا ہے کہ سیاست سے بالا تر ہو کر سبھی کو کام کرنا چاہئے۔ انہوںنے کہا کہ دنیا مسئلہ کشمیر کو حل کرنے پر زور دے رہی ہے اور بین الاقوامی لیڈر شپ کا ماننا ہے کہ اگر اس مسئلے کو حل نہیں کیا گیا تو ہندو پاک کے درمیان ایٹمی جنگ کو خارج از امکان قرا رنہیں دیا جا سکتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ دونوں ملکوں پر ذمہ داری عائد ہوگی ہے کہ وہ کشمیر مسئلے کو حل کرنے کی سعی کرے۔

انہوںنے کہاکہ پی ڈی پی نے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے جو سیلف رول کا فارمولہ دیا وہ دونوں ملکوں او رریاست کے عوام کیلئے قابل قبول ہے۔ انہوں نے کہاکہ حال کے دنوں میں پاکستان کی نئی حکومت نے مثبت اقدامات کئے ہیںجس سے یہ اخذ کیا جاسکتا ہے کہ مستقبل میں دونوںملکوں کے درمیان بات چیت کے قوی امکانات موجود ہے۔ انہوںنے کہاکہ سال 2014کے اسمبلی الیکشن کے بعد ریاست میں حکومت کا قیام نا ممکن تھا ۔

انہوںنے کہاکہ پی ڈی پی نے اقتدار کیلئے بی جے پی کے ساتھ ہاتھ نہیں ملایا بلکہ جموں اورکشمیر کے لوگوں کے درمیان دوریوں کا پاٹنے کیلئے پی ڈی پی نے بی جے پی کا ہاتھ تھاما۔ انہوںنے کہاکہ حکومت اس لئے بنائی گئی تاکہ کشمیر وادی میں خون خرابے کو بند کیا جاسکے۔ محبوبہ مفتی کے مطابق پی ڈی پی نے ہمیشہ دونوں ملکوں کو قریب لانے کیلئے پُل کی حیثیت سے کام کیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پی ڈی پی نے حکومت میں رہ کر ہندوپاک کو قریب لانے میں اہم رول ادا کیا۔ مرحوم مفتی محمد سعید نے دونوںملکوں کو قریب لانے کیلئے آر پار تجارت شروع کروائی ۔ میٹنگ میں پی ڈی پی کے سینئرلیڈر مظفر حسین بیگ بھی موجود رہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img