آئی سی سی نے سچن ٹنڈولکر کو انہی کی ویڈیو پر ٹرول کردیا

آئی سی سی نے سچن ٹنڈولکر کو انہی کی ویڈیو پر ٹرول کردیا

 

سپورٹس ڈیسک

انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز رکھنے والے سابق مایہ ناز بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر نے اپنی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی جس پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے انہیں ٹرول کردیا۔

سچن ٹنڈولکر نے اپنے اسکول کے دوست اور سابق کرکٹر ونود کامبلی کے ساتھ ممبئی میں پریکٹس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی جس میں انہیں باؤلنگ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اس ویڈیو میں ایک موقع پر گیند کرتے ہوئے ٹنڈولکر کا پاؤں لائن سے آگے نکل گیا جس کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے آئی سی سی نے انہیں ٹرول کرنے کا موقع ہاتھ سے نہ جانے دیا۔

آئی سی سی نے ٹنڈولکر کی ویڈیو سے اسکرین شاٹ لے کر انہیں باور کرایا کہ ‘وہ اپنے اگلے پیر پر غور کریں اور ساتھ میں سابق عظیم امپائر اسٹیو بکنر کی نوبال دینے کی پکچر بھی ٹوئٹ کے ساتھ منسلک کردی۔

ماضی میں اسٹیو بکنر کے متعدد متنازع فیصلوں کا شکار ہونے والے ٹنڈولکر نے اس ٹوئٹ کا خوشگوار انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ کم از کم اس مرتبہ میں بیٹنگ کی جگہ باؤلنگ کر رہا ہوں، امپائر کا فیصلہ ہمیشہ حتمی ہوتا ہے۔

24سالہ کیریئر کے دوران سچن ٹنڈولکر نے کرکٹ کے متعدد بڑے ریکارڈز اپنے نام کرتے ہوئے مجموعی طور پر 34ہزار 257رنز بنائے اور مجموعی طور پر انٹرنیشنل کرکٹ میں 100سنچریاں بنائیں۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.