منگل, دسمبر ۱۶, ۲۰۲۵
9.1 C
Srinagar

  ایل او سی پر پاکستانی زیر انتظام کشمیر کا شہری گرفتار

ایشین میل نیوز ڈیسک

 

سری نگر،::  جموں کشمیر کے سرحدی ضلع کپوارہ میں لائن آف کنٹرول پر فوج نے پاکستانی زیرانتظام کشمیر کے ایک شہری کو گرفتار کیا ہے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کپوارہ میں لائن آف کنٹرول پر دلر پوسٹ کے نزدیک فوج کی 17 بہار رجمنٹ نےپاکستانی زیرانتظام کشمیر کے ایک شہری کو گرفتار کیا۔


گرفتار شدہ شخص کی شناخت شبیر احمد ولد میر ولی ساکنہ منجکوٹ پاکستانی زیرانتظام کشمیر کے بطور ہوئی ہے۔


ایک پولیس افسر نے پاکستانی زیرانتظام کشمیرکے شہری کی فوج کے ہاتھوں گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فوج گرفتار شدہ شخص کی پوچھ تاچھ کررہی ہے کہ آیا وہ غیردانستہ طور پر سرحد کے اس پار داخل ہوا ہے یا اس کے پیچھے کوئی مقصد کار فرما ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img