ایشین میل نیوز ڈیسک
جموں:: جموں کے مضافات میں واقع سینک کالونی میں ایک کشمیر ایڈمینسٹریٹیو سروس افیسر کی مبینہ خودکشی کے واقعے کی تحقیقات کے لئے پولیس نے چھ نفری خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی ہے تاہم مہلوک افسر کے اہل خانہ و دیگر رشتہ دار سی بی آئی کے ذریعے واقعہ کی تحقیقات کا مطالبہ کررہے ہیں۔
یاد رہے کہ جموں کے مضافات میں واقع سینک کالونی میں منگل کے روز کے اے ایس افسر سشیل کمار آٹری کو اپنے فلیٹ میں پنکھے سے لٹکا ہوا پایا گیا۔ ابتدائی تحقیقات میں بتایا گیا تھا کہ سشیل کمار نے خودکشی کرلی ہے۔
ایس ایس پی جموں تیجندر سنگھ نے ایس پی سائوتھ ونے کمار کی سربراہی میں ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی ہے اور ٹیم کے دیگر ممبران میں ایس ڈی پی او رویندر سنگھ راہی، ڈی ایس پی سپیشل برنچ زاہد وانی، انسپکٹر روی سنگھ پریہار، انسپکٹر محمد اسلم اور سب انسپکٹر دیپک ٹھاکر شامل ہیں۔





