ایشین میل نیوز ڈیسک
سرینگر: سیول لائنز کے نٹی پورہ علاقے میں بدھ کو دکانداروں نے سڑک کی خستہ حالی کے خلاف شٹر ڈائون احتجاج کیا ۔دکانداروں نے اپنے دکانات بند کئے اور چھانہ پورہ بائی پاس اور نوگام بائی پاس روڑ پر دھرنا دیکر ٹریفک کی نقل وحرکت مسددود کرکے رکھ دی۔
انہوں نے کہا کہ عرصہ دراز علاقے میں سڑک کی حالت خستہ ہے اور اسکی مرمت کو یقینی نہیں بنایاجارہا ہے جسکی وجہ سے اُن کا روزگار متاثر ہورہا ہے جبکہ وہ سڑک سے اُڑنے والی دھول مٹی سے مختلف امراض میں مبتلائ ہورہے ہیں ۔
احتجاجی مظاہرین نے مشتعلہ محکمہ اور انتظامیہ کے خلاف نعرہ بازی کرتے ہوئے مانگ کی کہ سڑک کی مرمت فوری طور پر کی جائے۔





