جمعرات, نومبر ۱۳, ۲۰۲۵
7 C
Srinagar

میرواعظ کی کشمیری عوام سے اتحاد و آپسی بھائی چارہ برقرار رکھنے کی اپیل

سری نگر::: حریت کانفرنس (ع) کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق نے بانڈی پورہ کے ملک پورہ ترہگام میں پیش آئے کمسن بچی کی آبرو ریزی کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے عوام سے اتحاد و آپسی بھائی چارہ قائم رکھنے کی اپیل کی ہے۔

اس انسانیت سوز واقعے پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے میر واعظ نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ‘تمام کشمیری لوگوں سے اتحاد قائم رکھنے اور ہوشیار رہنے کی اپیل کرتا ہوں خاص کر ان شرپسند طاقتوں سے جو اس بچی کے خلاف مذموم ترین جرم جو درحقیقت انسانیت کے خلاف جرم ہے، کو استعمال کرکے فرقہ ورانہ فسادات برپا کرنے کے تاک میں بیٹھے ہیں، تمام کشمیر متحد ہے’۔

اس دوران حریت کانفرنس (ع) نے معصوم اور کمسن بچی کے ساتھ پیش آئے المناک اور دلخراش سانحہ پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کرتے ہوئے اس شرمناک واقعہ میں ملوث ملزم کو قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img