ویب ڈیسک
سرینگر:ریاستی گورنر ستیہ پال ملک نے سمبل سانحہ کو دردناک قرار دیتے ہوئے اس واقعہ پر حیرت کا اظہار کیا ۔انہوں نے کہا کہ تین سالہ معصوم بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کا واقعہ گھنائونا واقعہ ہے ۔
گورنر واقعہ کی اطلاع ملتے ہی آئی جی پی کشمیری زون ایس پی پانی سے مکمل تفصیل حاصل کی جبکہ تحقیقات کے بارے میں بھی معلومات حاصل کی ۔سرکاری ترجمان کے مطابق گورنر نے آئی جی پی کشمیر کو واضح ہدایت دی ہے کہ وہ اس واقعہ کی فاسٹ ٹریک بنیادوں پر تحقیقات کو مکمل کرکے قصواروں کو قرار واقعی سزا دلائیں ۔
راج بھون ترجمان نےبتایا کہ گورنر نے اس واقعہ کی نسبت مذہبی راہنمائوں سے بھی بات کی اور اُن سے کہا کہ وہ یکجا ہوکر اس واقعہ کی مذمت کرے اور لوگوں سے امن وامان برقرار رکھنے کی اپیل کریں ۔
گورنر نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مذہبی روادی ،بھائی چارہ ،اور ہم آہنگی کو سماج میں برقرار رکھنے کےلئے قانون کو اپنے ہاتھ میں نہ لیں ۔انہوں نے اس ضمن میں والدین ،اساتذہ معزز شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ خاص رول ادا کریں جبکہ وہ بچوں کو اخلاقی اور اصولانہ تعلیم فراہم کریں ،تاکہ سماج کی مضبوط اور مہربانی پر تعمیر ہوسکے ۔





