جمعرات, نومبر ۱۳, ۲۰۲۵
7 C
Srinagar

رام بن میں دو مشتبہ افراد گرفتار، ایک اے کے 47 رائفل اور ڈیڑھ کروڑ روپیے نقدی ضبط

جموں،:::جموں کشمیر پولیس اور فوج نے ایک مشترکہ آپریشن کے دوران جموں کشمیر کے ضلع رام بن کے گول علاقے میں پیر کے روز دو مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے ایک اے کے47 رائفل اور ڈیڑھ کروڑ روپیے نقد ضبط کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ پولیس اور فوج نے ایک مشترکہ آپریشن کے دوران رام بن کے گول علاقے میں دو افراد کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے ایک اے کے 47 رائفل اور ڈیڑھ کروڑ روپیے نقد ضبط کیا ہے۔

گرفتار شدہ افراد کی شناخت شوکت احمد ساکن اونتی پورہ اور توفیق احمد ساکن کولگام کے بطور ہوئی ہے۔

(یو این آئی)

Popular Categories

spot_imgspot_img