بدھ, نومبر ۱۲, ۲۰۲۵
5.6 C
Srinagar

فوج پر پتھر برسانے اور گولیاں چلانے والوں کے حمایتیوں کے ساتھ بات نہیں ہوگی:مودی

سرینگر::::::وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ کشمیر میں ملٹنٹوں کے ساتھ مقابلہ کرنے سے پہلے کیا فوج کو الیکشن کمیشن سے اجازت حاصل کرنی ہے۔انہوںنے کہا کہ ملک کو اس وقت سب سے بڑا چلینج جو درپیش ہے وہ ”دہشت گردی“ہے اور اس کے خلاف ہماری فوج جاںفشانی سے کام کررہی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ ہم سنگبازوں اور ملٹنٹوںکے حمایتیوں کے ساتھ بات چیت نہیں کرسکتے جو ہمارے ویر جوانوں پر پتھر اور گولیاں برسارہے ہیں۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ فوج کو ملٹنٹوں کے ساتھ مقابلہ کرنے سے پہلے الیکشن کمیشن سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں ہے ۔ کشی نگرمیں اتوارکو’وجے سنکلپ ریلی’ کوخطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نریندرمودی نے کہا کہ مرکزمیں ایک بارپھرمودی حکومت بن رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانچویں مرحلے کے بعد مخالف چاروں خانے چت ہوچکے ہیں۔ ملک مضبوط، فیصلہ کن اورایماندارحکومت کے لئے ووٹ دے رہا ہے۔وزیراعظم نے اس کےساتھ ہی کہا ‘دہشت گردی کے خلاف جو سیدھی لڑائی ہم لڑرہے ہیں، اس کےلئے ملک ووٹ دے رہا ہے۔

ہندوستان کودہلانے والےآج ڈرڈرکرجینے کومجبورہیں، اس لئے ملک ہمیں ووٹ دے رہا ہے۔ آج دنیا میں جوہندوستان کی گونج سنائی دے رہی ہے، ملک اس کےلئے بھارتیہ جنتا پارٹی کواورمودی کوووٹ دے رہا ہے۔ پاکستان کے انتہاءپسندوں کوگھرمیں گھس کرمارنے کی پالیسی کےلئے ملک کمل کھلا رہا ہے۔ رام کا نام لینے والوں کوجیل میں ڈالنے والوں کوسزاملے، اس لئے ملک کمل کے نشان کوووٹ دے رہا ہے۔ 23 مئی کوایک بارپھرمودی حکومت آرہی ہے’۔

وزیراعظم نے کہا ‘کچھ لوگوں کواعتراض ہے کہ آج الیکشن چل رہا ہے توملی تنٹوںکو کیوں مارا؟ وہ بم اوربندوق لےکرسامنے کھڑے ہیں، کیا وہاں ہمارے جوان الیکشن کمیشن سے اجازت لینے جائیں کہ میں اس کوگولی ماروں یا نہیں۔نریندرمودی نے کہا کہ کشمیر میں ہمارے فوجیوں پر پتھر برسانے اور گولیاں برسانے والوں کے حمایتیوں کے ساتھ بات چیت نہیں کی جاسکتی ۔انہوں نے کہا اچھا کشمیرمیں جب سے ہم آئے ہیں، ہر دوسرے تیسرے دن صفائی ہوتی رہتی ہے، یہ صفائی مہم میرا کام ہے بھائی، اس جیت کو والہانہ اورخوبصورت بنانا ہے۔ آپ کا ہرووٹ میرے لئے بہت ضروری ہے۔ میرے لئے ہر ووٹ بہت قیمتی ہے۔ جیت سامنے دیکھ کریہ وقت آرام کرنےکا نہیں، یہ وقت جیت کوتاریخی بنانےکا ہے۔ مہاملاوٹ کرنے والوں کی پریشانی بڑھ جائے گی۔

Popular Categories

spot_imgspot_img