سرینگر معرف حزب کمانڈر کی بیوی جو کہ موذی مرض میں مبتلا تھی بالآخر اتوار کے روز داعی اجل کو لبیک کہہ گئیں۔ معلوم ہوا ہے کہ جنگجو کی بیوی کے نماز جنازہ میں کافی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی جس دوران رقعت آمیز مناظر دیکھنے کوملے۔
خبر رساں ایجنسی یو پی آئی کے مطابق معروف حزب کمانڈر بلال مولوی ساکنہ ہف شرمال کی بیوی جو کہ کینسر کی مرض میں مبتلا تھی نے اتوار کے روز آخری سانسیں لیں۔ نمائندے کے مطابق بلال احمد نامی حزب کمانڈر سال 2018میں مئی کے مہینے میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ کے دوران جاں بحق ہوا تھا۔ جاں بحق جنگجو کی بیوی کو کافی عرصہ سے کینسر تھا ۔
خاتون کی نماز جنازہ میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ بلال مولوی اور اُس کی بیوی نے اپنے پیچھے دو بیٹیاں پانچ سالہ عائشہ اور تین سالہ آئمن کو چھوڑا ہے۔ قابلِ ذکر ہے کہ بلال مولوی سرکاری ملازم تھا اور سال 2015میں اُس نے جنگجو تنظیم میں شمولیت اختیار کی۔ بلال مولوی حزب المجاہدین کے کمانڈر صدام پڈر کا قریبی ساتھی تھا۔
یہ بھی یاد رہے کہ گزشتہ سال 7مئی کے روز شوپیاں میں سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان جھڑپ میں پانچ عسکریت پسند جاں بحق ہوئے تھے جن میں صدام پڈر ، توصیف شیخ ، عادل ملک اور پروفیسر رفیق احمد شامل ہیں جاں بٓحق ہوئے۔ بلال مولوی کا قریبی رشتہ دار اور جنگجو کمانڈر طاریق احمد شیخ عرف مفتی وقاس ساکنہ مالو چترا شوپیاں دو ہفتے قبل سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھرپ کے دوران جاں بحق ہواتھا۔
معروف حزب کمانڈر کی اہلیہ کینسر کی جنگ ہار گئی