منگل, نومبر ۱۱, ۲۰۲۵
7.1 C
Srinagar

کراچی سے اڑنے والا طیارہ بھارتی فضائیہ نے راستے میں اتار لیا

نئی دہلی: بھارتی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے فضائی حدود کی مبینہ خلاف ورزی پر کراچی سے دہلی جانے والے غیر ملکی سامان بردار (کارگو) طیارے کو راجھستان میں اتار لیا۔

فرانسیسی خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فضائیہ نے بتایا کہ 2 سوکھوئی ایس یو-30 لڑاکا طیاروں نے طے شدہ فضائی راستے سے تجاوز کرنے پر این-12 طیارے کو راستے میں روک لیا۔

ایک بیان جاری کرتے ہوئے بھارتی فضائیہ نے دعویٰ کیا کہ مذکورہ طیارہ فضائی سفر کے طے شدہ راستے پر نہیں تھا اور نہ ہی بھارتی ایئر ٹریفک کنٹرولنگ کے اداروں کی فون کالز کا جواب دے رہا تھا۔

جس کی باعث طیارے کو گھیر کر ضروری تحقیقات کے لیے راجھستان میں اترنے پر مجبور کیا گیا۔

یاد رہے کہ رواں برس فروری میں پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران اپنی اپنی فضائی حدود بند کرنے کی وجہ سے مسافر بردار اور سامان بردار سینکڑوں پروازیں متاثر ہوئی تھیں۔پاکستان کی فضائی حدود کی بندش کے باعث غیر ملکی اور بھارتی پروازیں ایک طویل اور مہنگا سفر اختیار کرنے پر مجبور ہوگئیں تھیں۔

Popular Categories

spot_imgspot_img