پیر, نومبر ۱۰, ۲۰۲۵
9.7 C
Srinagar

افغانستان میں جنگجوؤں کے ٹھکانوں پر فضائی حملہ

کابل،  :  افغانستان میں فوج نے مغربی صوبہ فراہ میں جنگجوؤں کے ٹھکانوں پر فضائی حملہ کیا اور کم از کم 18 راکٹ، 38 طاقتور دھماکہ خیز آلات (آئی ای ڈی) اور بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد کو تباہ کر دیا۔
فضائیہ کی 207 ویں ظفر کور نے بیان جاری کر کے بتایا کہ ضلع خاک سفید میں فضائی نے جمعرات کی شام یہ کارروائی کی۔ اس دوران 21 بورے دھماکہ خیز مواد اور ریموٹ کنٹرول چار بارودی سرنگوں کو بھی تباہ کیا۔طالبان اور حکومت مخالف مسلح جنگجوؤں نے ابھی تک اس فضائی حملے کے سلسلے میں کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے ۔
یواین آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img