سرےنگر/جموں کشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے درگاہ حضرت بل مےں حاضری دی اور نماز جمعہ ادا کرنے کے بعد بارگاہ الٰہی مےں سروسجود ہوکر عالم اسلام کی سربلندی ، عالم انسانےت کی بقا ، رےاستی عوام کی خوشحالی اور امن امان کیلئے دعا کی۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے مارہ رمضان کے سلسلے میں زائرین کیلئے کئے گئے انتظامات کا بھی جائزہ لےا اور متعلقہ اےجنسےوں سے پُر زور اپےل کی کہ وہ اِس بابرکت اور فضےلت والے مہینے کے دوران زائرےن کی سہولےت کیلئے تمام انتظامات جن مےں بجلی ، پےنے کی پانی، صحت وصفائی ، ٹرانسپورٹ دستےاب رکھنے کی ہر ممکن کوشش کرےں۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا ،کہ اِس بابرکت اور تارےخی درگاہ پر اس مقدس مہینے میں وادی کے کونے کونے سے فرزندانِ توحید تشرےف لاتے ہےں۔





