ٹوٹنہم اور لیورپول نے اس ہفتے فٹبال کے مداحوں کو اس وقت حیران کردیا جب دونوں ہی ٹیمیں تمام اندازوں کے بر عکس چیمپیئنز لیگ کے فائنل تک پہنچ گئیں۔
لیورپول نے پہلے راؤنڈ میں 3-0 کی شکست کے بعد اپنے ہوم گراؤنڈ اینفیلڈ میں ٹورنامنٹ کی فیوورٹ ٹیم بارسلونا کو ڈرامائی اناز سے شکست دی۔
اس کے اگلے دن ٹوٹنہم کے لوکس مورا نے ڈچ ٹیم آئیکس کے خلاف ایکسٹرا ٹائم کے چھٹے منٹ میں ہیٹ ٹرک مکمل کر کے 2-0 ہارتی ہوئی اپنی ٹیم کی شکست کو فتح میں تبدیل کر دیا۔
یقیناً چیمپیئنز لیگ کے بعض سب سے تاریخی لمحات وہ ہیں کہ جب امیدیں ٹوٹ چکی ہوں لیکن کوئی ٹیم میچ یا ٹورنامنٹ میں ایسے واپس آیے کہ بس لوگں کی آنکھیں خوشی سے نم ہوجائیں۔
بدھ کو بی بی سی کے سروے میں مداحوں نے لیورپول کی بارسلونا کے خلاف جیت کو چیمپیئنز لیگ کی سب سے تاریخی واپسی قرار دیا۔ لیکن کیا ٹوٹنہم کی ناقابل یقین فتح نے آپ کی رائے بدل دی ہے؟
دیکھیے چیمپیئنز لیگ کی سب سے تاریخی فتوحات کے چند مناظر۔
آپ کے خیال میں چیمپیئنز لیگ کی سب سے تاریخی واپسیاں کون سی ہیں؟