سری نگر /15کور کے جی او سی لیفٹیننٹ جنرل کے جے ایس ڈِلن نے آج راج بھون میں گورنر ستیہ پال ملک سے ملاقات کر کے وادی اور لائن آف کنٹرول پر سلامتی صورتحال سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔
گورنر نے وادی میں امن و امان بنائے رکھنے کے لئے سول اِنتظامیہ اور پولیس کوتعاون دینے کے لئے فوج کی کوششوںکی سراہنا کی۔
ادھرشری ماتا ویشنو دیوی شرائین بورڈ کے ممبر وِجے دھر نے آج راج بھون میں گورنر ستیہ پال ملک سے ملاقات کی۔
انہوں نے شرائین کے متصل علاقے میں جاری پروجیکٹوں کی پیش رفت اور پوتر گپھا کے راستے شردھالووں کی سہولیت کے لئے سہولیات میں مزید اضافہ کرنے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔
