جمعہ, جولائی ۱۱, ۲۰۲۵
19.1 C
Srinagar

جموں میں شدید گرمی کے بیچ پینے کے پانی کی سخت قلت پیدا

جموں، ریاست کی سرمائی راجدھانی جموں میں گرمی کی شدت کے بیچ پینے کے پانی کی شدید قلت نے لوگوں کا جینا دو بھر کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق جموں سٹی روزانہ بنیادوں پرپانی کے 50 ملین گیلن کے بحران کی شکار ہوتی تھی لیکن بعد ازاں مختلف پانی سپلائی کرنے کی اسکمیوں کو متعارف کیا گیا جس سے کافی حد تک پانی کی قلت دور تو ہوئی لیکن ابھی بھی سٹی کو پانی کے 11 ملین گیلن کی کمی پڑتی ہے۔

ادھر جموں جہاں بدھ کے روز درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، میں گرمی کی شدت میں روز افزوں اضافہ ہورہا ہے۔

محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے چیف انجینئر اشوک گنڈوترا نے یو این آئی کو بتایا کہ جموں کے اربن سیکٹر میں اس وقت 65 ملین گیلن پانی کی ضرورت ہے جبکہ اس کے برعکس صرف 54 ملین گیلن پانی سپلائی کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کا مطلب ہے کہ روزانہ بنیادوں پرپانی کے 11 ملین گیلن کا بحران ہے۔

اشوک گنڈوترا نے کہا کہ امسال ماہ مارچ میں کئی واٹر سپلائی اسکیمیں متعارف کی گئی اور کئی کنویں کھودے گئے جس سے 4 ملین گیلن پانی کا اضافہ ہوا لیکن اس کے باوجود بھی ابھی 11 ملین گیلن پانی کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ شیتلی اور گلوار واٹر پلانٹوں سے 20  ملین گیلن پانی سپلائی کئے جاتے ہیں لیکن بحران برابر جاری ہے اور اس پر قابو پانے کے لئے بھی کوششیں جاری ہیں۔

Popular Categories

spot_imgspot_img