حالیہ میٹنگوں کے دوران گور نر نے افسران کو ہدایت دی تھی کہ سرینگر میں زیر تعمیر ٹی آر سی اور جہانگیر چوک ۔رام باغ فلائی آوور پروجیکٹوں کو فوراً سے پیشتر مکمل کیا جائے ۔

گورنر ملک نے کہا ہے کہ ٹی آر سی پل عوام کے نام وقف ہو چکا ہے اور اب جہا نگیر چوک ۔رام باغ فلائی آور کی تعمیر رواں جون تک مکمل ہو جائیگی ۔

مذکورہ پروجیکٹ کو اُس وقت کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے سنہ 2009 میں کیا تھا ،لیکن اس پر سال 2013 میں تعمیری کام ہاتھ میں لیا گیا تھا ۔اس پروجیکٹ کو تین برس میں مکمل ہونا تھا ،لیکن سال در سال مین اس میں تاخیر ہوئی ۔