بھوپال، : بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر امت شاہ آج مدھیہ پردیش کے اجین اور بھوپال پارلیمانی حلقوں میں پارٹی امیدوار کے حق میں انتخابی مہم میں شامل ہوں گے۔
پارٹی کی جانب سے جاری اطلاعات کے مطابق شاہ اجین پارلیمانی حلقہ سے پارٹی امیدوار انل فروزیہ کی حمایت میں شام کو ضلع اجین کے كھاچرود میں انتخابی ریلی سے خطاب کریں گے۔ اس کے بعد وہ بھوپال پہنچ کر پارٹی امیدوار پرگیہ سنگھ ٹھاکر کی حمایت میں روڈ شو کریں گے۔
مسٹر شاہ بھوپال کے بھوانی چوک سے نادرہ بس اسٹینڈ تک روڈ شو کریں گے۔ مسٹر شاہ کے روڈ شو کے پیش نظر پولیس انتظامیہ نے ے احتیاط کے طور پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے ہیں۔
بھوپال مدھیہ پردیش ہی نہیں ملک کی سب سے اہم پارلیمانی سیٹ ہو گئی ہے۔ یہاں کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر اعلی دگ وجے سنگھ کے مقابلے بی جے پی نے پرگیہ سنگھ ٹھاکر کو میدان میں اتارا ہے۔ بی جے پی کے گڑھ مانے جانے والے بھوپال میں کانگریس کو گزشتہ تین دہائیوں سے کامیابی نصیب نہیں ہوئی ہے۔
یواین آئی