بدھ, فروری ۵, ۲۰۲۵
3.9 C
Srinagar

آج مدھیہ پردیش میں راہل گاندھی کی تین ریلیاں

بھوپال، :  کانگریس کے صدر راہل گاندھی آج مدھیہ پردیش کے شمالی انچل میں تین عوامی ریلیوں سے خطاب کریں گے۔
ریاستی کانگریس کے مطابق مسٹر گاندھی دوپہر دو بجے بھنڈ پارلیمانی حلقہ سے پارٹی کے امیدوار دیواشیس جاریا کی حمایت میں ضلع بھند ہیڈکوارٹر پر انتخابی ریلی سے خطاب کریں گے۔ بعد ازاں وہ مرینا سیٹ سے کانگریس کے امیدوار رام نواس راوت کے حق میں ضلع مرینا کے ہیڈکوارٹر پر ریلی کریں گے۔
مسٹر گاندھی شام کو گوالیار کے پھول باغ میں کانگریس کے امیدوار اشوک سنگھ کی حمایت میں ریلی کریں گے۔ تینوں ریلیوں میں وزیر اعلیٰ کمل ناتھ مسٹر گاندھی کے ساتھ رہیں گے۔ گوالیار میں کانگریس کے امیدوار مسٹر سنگھ کامقابلہ بی جے پی کے امیدوارشیجولکر سے ہے۔
واضح رہے کہ ان تمام سیٹوں پر 12 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔
یو این آئی،

 

Popular Categories

spot_imgspot_img