’سیول سیکریٹریٹ ارمانوں کا قبرستان‘:انجینئر رشید

’سیول سیکریٹریٹ ارمانوں کا قبرستان‘:انجینئر رشید

سرینگر: عوامی اتحاد پارٹی نے سیول سیکریٹریٹ کھلنے کے موقعے پر سرینگر میں ایک احتجاجی مظاہرہ کیا جسکی قیادت پارٹی کے سربراہ انجینئر رشید کررہے تھے۔

انجیئر رشید کی قیادت میں درجنوں ’اے آئی پی ‘ کارکنان  مگر مل باغ کے نذدیک  نمودار ہوئے ،جہاں انہوں نے سیول سیکریٹریٹ کی جانب پیش قدمی کرنے کی کوشش کی ،تاہم پولیس نے اس کوشش کو ناکام بنادیا ۔

اس موقع پر انجیئنر رشید نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا ’سیول سیکریٹریٹ ارمانوں کا قبرستان ہے ‘۔انہوں نے سیاسی ومذہبی لیڈران کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کی بڑے پیمانے پر گرفتاری کی مذمت کی ۔

ان کا کہناتھا کہ جو بھی کشمیر ی جیلوں میں بند ہیں ،وہ سیاسی قیدی ہیں کرمنل نہیں ،نئی دہلی کو فوری طور پر ریاستی دہشت گردی بند کرنی چاہئے اور مسئلہ کشمیر کے حل کےلئے اقدامات اٹھانے چاہئے ۔

مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں بینر اٹھا رکھے تھے جن پر جماعت اسلامی پر عائد پابندی کو ختم کیا جائے اور تمام سیاسی لیڈران کی رہائی عمل میں لائی جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.