پرتاپ گڑھ: اترپردیش ضلع پرتاپ گڑھ کے کنڈہ اسمبلی حلقے سے آزاد ایم ایل اے رگھو راج پرتاپ سنگھ عرف راجا بھیا سمیت سات سیاسی لیڈروں کو پیر کو ہونے والی پولنگ کے پیش نظر ضلع انتظامیہ نے ان کے گھر میں ہی نظر بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ضلع انتظامیہ نے پیر کے دن پولنگ کے پیش نے نظر راجا بھیا سمیت سات سیاسی لیڈروں کو ان کے گھروں میں ہی نظر بند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ ان لیڈروں پر پیر کو گھر سےنہ نکلنے کی پابندی عائد کی گئی ہے لیکن ان کو ووٹ ڈالنے سے نہیں روکا جائےگا۔
ضلع انتظامیہ نے میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ آزاد، بے خوف اور شفاف و غیر جانبدار الیکشن کو یقینی بنانے کے لئے کیا گیا ہے۔ تما م لیڈران جن پر یہ پابندی عائد کی گئی ہے ان کا تعلق کوشامبی پارلیمانی حلقے سے ہے۔ جہاں پر پانچویں مرحلے کے تحت پیر کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔
لیڈران جن کو پیر کے دن گھر میں نظر بند کیا گیا ہے ان میں آزاد ایم ایل اےونود سروج،سماج وادی لیڈر گلشن یادو، سماج وادی ضلع صدر چویناتھ یادو قابل ذکر ہیں۔