میکسیکو سٹی , : ونیزویلا حکومت نے امریکہ سے واشنگٹن میں واقع اپنے سفارت خانے کی حفاظت کی درخواست کی ہے۔
ونیزویلا کے وزیر خارجہ جارج اریازا نے وہاں حکومت حامی اور اپوزیشن کارکنوں کے درمیان تعطل کے پیش نظر امریکہ سے یہ اپیل کی۔
گزشتہ ہفتے صدر نکولس مادرو کی حکومت نے ونیزویلا کے سفارت کاروں کو واشنگٹن چھوڑنے کا حکم دیا تھا۔ اس کے بعد مادرو کے حامی امریکی کارکن، ونیزویلا کے اپوزیشن لیڈر اور خودکو عبوری صدر اعلان کرنے والے جوآن گوئدو کے حامیوں نے سفارت خانے پر قبضہ کرنے کی کوشش کی تھی۔ امریکی محکمہ خارجہ نے مادرو کارکنوں پر غیر قانونی طور پر سفارت خانے پر قبضہ کرنے کا الزام لگایا ہے۔
مسٹر اریازا نے کہا کہ ہم امریکی محکمہ خارجہ سے سفارتی تعلقات پر ویانا معاہدے کا ضابطہ نافذکرنے اور واشنگٹن میں واقع کولمبیا سفارت خانے کے تحفظ کے لئے درخواست کرتے ہیں۔
اسپوتنک