ریوا، : کانگریس صدر راہل گاندھی آج مدھیہ پردیش کے ریوا میں ایک انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔
کانگریس کی جانب سے دی گئی اطلاع کے مطابق مسٹر گاندھی صبح پونے گیارہ بجے ریوا میں کانگریس کے امیدوار سدھارتھ تیواری کے حق میں ایک جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ ان کے ساتھ وزیراعلی کمل ناتھ بھی موجود رہیں گے۔
ریوا پارلیمانی حلقے میں کانگریس کے مسٹر تیواری کا مقابلہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے موجودہ رکن پارلیمنٹ جاردن مشرا سے ہے ۔ یہاں 6 مئی کو پولنگ ہونی ہے۔
یو این آئی۔