شوپیان :جنوبی ضلع شوپیان میں ووٹنگ عمل سے محض تین روز قبل جنگجوئوں اور فوج وفورسز کے درمیان آمنا سامنا ہوا ،جس دوران طرفین کے مابین گولیوں کا تبادلہ بھی ہوا ۔
اطلاعات کے مطابق فوج وفورسز نے جمعہ کی علی الصبح امام صاحب شوپیان میں جنگجوئوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کی بنیاد پر کارڈن اینڈ سرچ آپریشن عمل میں لایا ،جس دوران گائوں میں موجود جنگجوئوں اور فوج وفورسز کے درمیان آمنا سامنا ہوا۔
غیر مصدقہ ذرائع کے مطابق طرفین کے مابین مختصر گولیوں کے تبادلے میں دو جنگجو جاں بحق ہوئے ۔ضلعے میں موبائیل انٹر نیٹ سروس معطل کردی گئی جبکہ علاقے میں آخری اطلاعات ملنے تک آپریشن جاری تھا ۔
پولیس ترجمان نے شوپیان میں جنگجوئوں اور فوج وفورسز کے درمیان آمنا سامنا اور طرفین کے مابین گولیوں کے تبادلے کی تصدیق کی ہے ۔