پیر, جنوری ۲۰, ۲۰۲۵
10.1 C
Srinagar

لداخ رقبے کے لحاط سے ملک کی سب سے بڑی جبکہ آبادی کے لحاظ سے سب سے چھوٹی پارلیمانی سیٹ ہے

سری نگر، جموں کشمیر کا لداخ پارلیمانی حلقہ جہاں رقبہ کے لحاط سے ملک کا سب سے بڑا پارلیمانی حلقہ ہے وہیں آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے چھوٹی پارلیمانی نشست ہے۔

لداخ پارلیمانی حلقہ لیہہ اور کرگل اضلاع پر مشتمل ہے جن میں سے لیہہ میں بدھوں کی اکثریت ہے جبکہ کرگل میں مسلمان اکثریت میں ہیں۔

یہ پارلیمانی حلقہ چار اسمبلی نشستوں لیہہ، کرگل، زنسکار اور نوبرا پر مشتمل ہے جن میں سے کرگل میں رجسٹرڈ رائے دہندگان کی تعداد 65 ہزار294 ،لیہہ میں رائے دہندگان کی تعداد72 ہزار689، نوبرا میں 14 ہزار148 اور زنسکار میں رائے دہندگان کی تعداد 22 ہزار487 ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img