جمعرات, جنوری ۲۳, ۲۰۲۵
2.5 C
Srinagar

کیا رمضان میں صبح 5 بجے سے پولنگ کروا سکتے ہیں؟:سپریم کورٹ

    • سپریم کورٹ نے رمضان کے مہینہ میں صبح 7 بجے کی بجائے 5 بجے سے ووٹنگ کرانے کے لئے الیکشن کمیشن سے غور کرنے کو کہا ہے۔
کیا رمضان کے دوران صبح 7 بجے کی بجائے 5 بجے سے ووٹنگ شروع کی جا سکتی ہے؟ دراصل، اسی مطالبہ کو لے کر سپریم کورٹ میں ایک عرضی داخل کی گئی ہے جس پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے اس پر غور کرنے کے لئے کہا ہے۔

سپریم کورٹ نے اس معاملہ پر الیکشن کمیشن سے کوئی جواب نہیں مانگا ہے۔ عدالت نے کمیشن سے صرف یہ جاننے کی کوشش کی ہے کہ وہ اس طرح کی گزارش کو مان سکتا ہے یا نہیں۔ بتا دیں کہ الیکشن شروع ہو جانے کے بعد کوئی بڑی چوک یا خلاف ورزی کے علاوہ سپریم کورٹ الیکشن کمیشن کے کام میں دخل نہیں دے سکتا ہے۔ اس لئے یہ پوری طرح سے الیکشن کمیشن پر منحصر ہے کہ وہ اس پر کیا فیصلہ لے گا۔

سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے کہا۔ کیا رمضان میں صبح 5 بجے سے پولنگ کروا سکتے ہیں؟

مسلم خواتین ووٹ ڈالنے کے بعد: فائل فوٹو۔ فوٹو نیوز 18 ڈاٹ کام

عدالت میں اس سلسلے میں دائر عرضی میں کہا گیا ہے کہ گرمی کی شدت کی وجہ سے بھی ووٹروں کو دقت ہوگی اس لیے راجستھان اور دوسرے علاقوں میں صبح سویرے ووٹنگ کرائے جانے سے متعلق فیصلہ لیا جائے۔ بتا دیں کہ مسلمانوں کا مقدس مہینہ رمضان آئندہ 5 مئی سے شروع ہو رہا ہے۔ وہیں، لوک سبھا الیکشن کے اگلے تین مرحلوں میں 6 مئی، 12 مئی اور 19 مئی کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img