اتوار, جنوری ۲۶, ۲۰۲۵
-3 C
Srinagar

جنوبی کشمیر میں گرفتاریاں قابل مذمت:میرواعظ

ایشین میل  نیوز ڈیسک

سرینگر/حریت کانفرنس (ع) کے چیئر مین میرواعظ عمر فاروق نے جمعرات کو جنوبی کشمیر کے پلوامہ اور شوپیان اضلاع میں لوک سبھا انتخابات سے قبل نوجوانوں کی بڑے پیمانے پر گرفتاریوں کے چکر کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔

میرواعظ نے ایک ٹویٹ میں لکھا”شوپیان اور پلوامہ اضلاع میں روزانہ بنیادوں پرگرفتاریاں مذموم ہیں۔جنوبی کشمیر میں مسلسل جبر باعث فکر مندی ہے”۔

انہوں نے مزید کہا”جب تک ہیومن رائٹس کی باتیں کرنے والے زبان نہیں کھولیں گے تب تک کشمیری عتاب کا شکار رہیں گے”۔

قابل ذکر ہے کہ شوپیان اور پلوامہ اضلاع میں، جہاں 6مئی کو لوک سبھا انتخابات کے تحت ووٹ ڈالے جارہے ہیں ، میں گذشتہ کچھ دنوں کے دوران درجنوں افراد کی گرفتاریاں عمل میں لائی گئی ہیں۔

Popular Categories

spot_imgspot_img