اتوار, جنوری ۲۶, ۲۰۲۵
-3 C
Srinagar

کانگریس نے جموں کشمیر میں بی جے پی کو راستہ کھلا چھوڑا ہے: عمر عبداللہ

سری نگر،نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ کانگریس نے جموں کشمیر میں بی جے پی کو راستہ کھلا چھوڑا ہے۔


کانگریس قیادت کی طرف سے جموں کشمیر میں انتخابی جلسوں نہ کرنے پر پارٹی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے عمر عبداللہ نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ‘یہ جموں کشمیر کے تئیں کانگریس پارٹی اور اس کے اپروچ کو واضح کرتا ہے کہ پارٹی کی قیادت نے یہاں ایک بھی انتخابی جلسہ نہیں کیا۔ اس کے برعکس دیکھئے کہ مودی جی اور امیت شاہ نے کتنے جلسوں سے خطاب کیا، وہ لوگ وادی نہیں آئے لیکن انہوں نے ریاست کو نظر انداز بھی نہیں کیا’۔


انہوں نے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ کانگریس ریاست کی چھ پارلیمانی سیٹوں میں سے چار سیٹوں پر اچھی پوزیشن میں تھی ان میں سے تین سیٹوں پر بی جے پی اس کا مرکزی حریف تھا لیکن یہ بات ناقابل یقین ہے کہ الیکشن مہم سے چشم پوشی کرکے بی جے پی کو کیسے راستہ کھلا چھوڑ دیا گیا۔
بتادیں کہ ریاست میں چار پارلیمانی سیٹوں کی پولنگ ہوئی ہے اور دو سیٹوں کی پولنگ 6 مئی کو ہونی ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img