سرینگر/ڈائریکٹوریٹ آف سکول ایجو کیشن، کشمیر نے بدھ کو اپنے اُس حکمنامے کے اندر ترمیم لائی جس میں شہر سرینگر کی میونسپل حدود کے اندر قائم سکولوں کے اوقات کار صبح ساڑھے آٹھ سے دن کے اڑھائی بجے تک مقرر کئے گئے تھے۔
اپنے مذکورہ آرڈر میں ترمیم لاتے ہوئے متعلقہ محکمہ نے آج کہا کہ سرینگر میونسپل حدود میں آنے والے سکول اب پرانے ہی اوقات کار پر عمل کرکے صبح 9بجے کھل کر دن کے 3بجے تک تدریسی عمل جاری رکھیں گے۔
محکمہ نے کہا کہ اس ترمیم شدہ آرڈر پر سختی کے ساتھ عمل کی جانی چاہئے۔