ایشین میل نیوز ڈیسک
پونچھ:ہندوستان اور پاکستان کی افواج کےدرمیان جمعرات کی صبح حد متارکہ پر پونچھ ضلعے میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا ۔دفاعی ترجمان نے بتایا کہ پاکستانی فوج نے صوبہ جموں کے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول پر فائربندی سمجھوتے کی خلاف ورزی کی ،جس کا مئوثر جواب دیا گیا ۔
انہوں نے کہا کہ پونچھ ضلعے کے قصبہ کیرنی سیکٹر میں پاکستانی فوج نے بھارت کی اگلی چوکیوں کو نشانہ بناتے ہوئے فائرنگ کی اور مارٹر گولے داغے ۔ان کا کہناتھا کہ یہ سلسلہ جمعرات کی صبح دس بجے شروع ہوا ،جس کا مئوثر جواب دیا گیا ۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان سنہ 2003فائربندی سمجھوتہ ہوا ،تاہم اس معاہدے کی اب سیکڑوں مرتبہ دونوں اطراف سے خلاف ورزیاں ہوئیں اور دونوں ممالک ایکدوسرے پر خلاف ورزیوں کے الزامات عائد کرتے ہیں ۔
ادھر حکام نے جمعرات کو ضلع پونچھ کے کیرنی سیکٹر میں کنٹرول لائن پر ہند۔پاک افواج کے مابین فائرنگ کے تبادلے کے بعد سکول بند رکھنے کا فیصلہ لیا ہے۔
آر پار گولی باری کے نتیجے میں کسی بھی طرف سے کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں تھی۔