اجودھیا، : وزیراعظم نریندر مودی نے سماجووادی پارٹی-بہوجن سماج پارٹی اتحاد پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ بہن جی نے بابا صاحب کے نام کا استعمال تو کیا لیکن کام ان کے اصولوں کے خلاف کیا۔
مسٹر مودی نے بدھ کو یہاں نیا بازار میں ’وجے سنکلپ ریلی‘ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بہن جی نے بابا صاحب کے اصولوں کے خلاف کام کیا۔سماجوادی پارٹی نے بھی لوہیا جی کے نام کا استعمال کیا لیکن سب تہس نہس کردیا۔ان کو غریبوں اور مزدوروں کی فکر کرنی چاہئے تھی۔
انہوں نے کہا کہ پہلی بار ہوا ہے جب کسی حکومت نے غریبوں اور مزدوروں کے بارے میں سوچا ہے۔ہمارے ملک کے 40کروڑ سے زیادہ مزدور بھائی بہنوں کی ان پارٹیوں نے کبھی پرواہ ہی نہیں کی۔مزدوروں اور غریبوں کو ووٹ بینک میں بانٹ کر ان لوگوں نے صرف اپنا اور اپنے خاندان کا فائدہ کرایا۔
مسٹر مودی نے کہا کہ بابا صاحب امبیڈکر کا نام جس شہر سے جڑا ہے میں وہاں آکر اچھا محسوس کررہا ہوں۔آپ کا پیار میرا سرمایہ ے۔آپ اتنا پیار دیتے ہیں ،ادھر سماجوادی اور بی ایس پی والوں کا بی پی بڑھ جاتا ہے۔
جاری۔یواین آئی۔