فرخ آباد، : اتر پردیش میں فرخ آباد کے قائم گنج علاقے میں منگل كو اترپردیش ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی ایک تیز بس سامنے آرہے ٹیمپو سے جا ٹکرائی جس سے تین لوگوں کی مو قع پر ہی موت ہو گئی اور چار دیگر زخمی ہو گئے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ مرنے والوں میں ٹیمپو سواروں کی شناخت سرویش (50)، علی محمد (30) اور یامین (22) کے طور پرکی گئی۔ چار زخمیوں کی شناخت راج پال، بھولے، مبین اور شاہ رخ کے طور پر ہوئی ہے۔ زخمیوں کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
یو این آئی،