ہفتہ, جنوری ۲۵, ۲۰۲۵
4.5 C
Srinagar

میکسیکو کے حکام نے جرائم پیشہ افراد کے قبضہ سے 60 امریکی تارکین وطن کو آزاد کرایا

میکسیکو سٹی،  : میكسیكو کے حکام نے ملک کے جنوب مغربی ریاست ویراكروز میں مجرموں کے قبضہ سے 60 امریکی تارکین وطن کو بازیاب کرا یا ہے۔
سول ڈیفنس سکرٹریٹ نے کہا کہ رہا کرائے گئے لوگوں میں 22 بچے بھی شامل ہیں. ان تارکین وطن کو غیر قانونی طور پر چار گاڑیوں میں میکسیکو کے چھ شہریوں کی جانب سے لے جایا جا رہا تھا،جنہیں بعد میں حکام نے حراست میں لے لیا۔
خیال رہےامریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ میکسیکو کے ذریعے امریکہ میں آنے والے تارکین وطن کے سلسلہ میں انتہائی فکر مند ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مجرموں کو امریکہ میں داخل ہونے سے روکنے کے لئے سرحد پر ایک دیوار بنائی جانی چاہئے۔
اسپوتنک

 

Popular Categories

spot_imgspot_img