منگل, جنوری ۲۱, ۲۰۲۵
11.5 C
Srinagar

کشتوار :مظاہرین کا ڈی سی آفس پر حملہ ، گورنر کا پتلا نذر آتش

کشتواڑ:خطہ چناب کے کشتوار علاقے میں آر ایس ایس لیڈر کی ہلاکت میں ملوث افراد کو نہ پکڑنے کے خلاف لوگوں اور جن میں خاص کر آر ایس ایس کی ایک بری تعداد بھی شامل تھی زورداراحتجاجی مظاہرہ کیا اس دوران مظارے میں شامل لوگوں نے ڈپٹی کمشنر دفتر پر شدید پتھراو کر کے شدید توڑ پھوڑ کی ہے مظاہرے کے دوران احتجاج میں شامل لوگوں نے ریاستی گورنر ستیہ پال ملک کا پتلا نظر آتش کیا۔واقعے کے فوراً بعد فورسز کی اضافی نفری کو علاقے میں روانہ کیا گیا۔

خطہ چناب ضلع کشتواڑ میں سنیچر کے روز آر ایس ایس سے وابستہ لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے آر ایس ایس لیڈر چندر کانت شرما کی ہلاکت میں ملوث افراد کو بے نقاب کرنے میں سرکار کی ناکامی کے خلاف مظاہرہ کرکے ڈی سی آفس کشتوار پر شدید پتھراو کیا جس کے نتیجے میں ڈی سی آفس کے شیشے شکنا چور ہونے کے علاوہ بڑے پیمانے پر توڑ پھوڑ کی ۔اس دوران مظاہرین نے ریاستی گورنر ستیہ پال ملک کا پتلا بھی نذر آتش کیا۔عینی شاہدین کے مطابق سینکڑوں مظاہرین نے پولیس چوک سے منی سیکریٹریٹ تک چندر کانت کی ہلاکت میں ملوث مجرموں کو پکڑنے میں ناکامی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین انتظامیہ پر چندر کانت کے قاتلوں کا پتہ لگانے میں ناکام ہونے کا الزام عائد کررہے تھے۔وہ ریاستی گورنر ملک کیخلاف بھی نعرے بلند کررہے تھے۔

اس دوران مظاہرین نے منی سیکریٹریٹ پر پتھر برسائے اور اس کی کھڑکیوں کے شیشے توڑ ڈالے۔ مظاہرین نے کھڑی اورگاڑیوں کو بھی نقصان پہنچایا۔ادھر انتظامیہ نے بتایا واقعے کے فوراً بعد جائے واردات پر سی آر پی ایف اور پولیس اہلکاروں کو منتشر کرنے کے لئے روانہ کیا گیا ہے بتایا جاتا ہے اس احتجاجی مظاہرے کا اہتمام قصبے میں ہڑتال کے بیچ کیا گیا تھا جس کی اپیل سناتھن دھرم نامی انجمن نے کی تھی۔خیال رہے ضلع میںآر ایس ایس لیڈر چندر کانت شرما کو رواں ماہ کی9تاریخ کو ایک حملے میں محافظ سمیت ہلاک کیا گیا تھا جس دوران ضلع میں تقریباً ایک ہفتے تک کرفیو کا نفاز عمل میں لایا گیا۔

Popular Categories

spot_imgspot_img