ہفتہ, جنوری ۲۵, ۲۰۲۵
2.6 C
Srinagar

شبیر شاہ کی بیٹی کو نوٹس اجرا کرنا ناقابل برداشت :محبوبہ مفتی

ایشین میل نیوز ڈیسک
سرینگر/پی ڈی پی صدر کا کہنا ہے کہ بھاجپا ووٹ بٹورنے کیلئے ہی حریت والوں کو تنگ طلب کررہی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ پی ڈی پی نے حکومت میں رہ کر دفعہ 370کو تحفظ فراہم کیا اور بھاجپا کی جانب سے دباو ڈالنے کے باوجود بھی ہم نے ہتھیار نہیں ڈالے۔ انہوںنے کہاکہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی )کی جانب سے شبیر شاہ کی بیٹی کو نوٹس اجرا کرنا ناقابل برداشت ہے۔ ٹاون ہال کولگام میں عوامی جلسے سے خطاب کرنے کے بعد حاشیہ پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے کہاکہ بھاجپا ووٹ بٹورنے کیلئے گندی سیاست کر رہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ سینئر مزاحمتی قائد شبیر شاہ کی بیٹی کو ای ڈی کی جانب سے نوٹس اجرا کرنا حیران کن ہے۔ انہوںنے کہاکہ مرکزی حکومت سوچی سمجھی سازش کے تحت ہی حریت والوں کو تنگ طلب کررہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ یاسین ملک کو دہلی منتقل کرنا ، حریت (ع)کے چیرمین میر واعظ مولوی عمر فاروق کو دہلی طلب کرکے تین روز تک این آئی اے ہیڈ کواٹر میں پوچھ تاچھ کرنا اس سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ محبوبہ مفتی کے مطابق اس طرح کے حربوں سے حالات سدھرنے کے بجائے بگڑ جائینگے۔ عمر عبدا ﷲکی جانب سے اننت ناگ میں بائیکاٹ ہونے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں محبوبہ مفتی نے کہاکہ عمر عبدا ﷲ یہ بتائیں کہ اُس کا گھر کہا ہے کھبی وہ بولتا ہے کہ اننت ناگ اُس کا گھر ہے اور کھبی سرینگر۔ محبوبہ مفتی نے کہاکہ سرینگر میں اننت ناگ سے بھی زیادہ بائیکاٹ ہوا لہذا عمر عبدا ﷲ جو کہہ رہے ہیں وہ حقیقت پر مبنی نہیں ہے۔ محبوبہ مفتی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی پی لوک سبھا انتخابات ریاستی کی خصوصی پوزیشن35A کی حفاظت کیلئے لڑ رہی ہے اور ایسی کوششیں کی جارہی ہیں کہ لوگ کم تعداد میں ووٹ ڈالیں۔انہوں نے کہا کہ پی دی پی سڑکوں،بجلی کھمبوں اور پانی کی سپلائی کیلئے الیکشن نہیں لڑرہی ہے۔کانگریس کی نکتہ چینی کرتے ہوے انہوں نے کہا کہ کانگریس کس طرح کہہ رہی ہے کہ وہ خصوصی پوزیشن کا دفاع کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ اننت ناگ میں چناؤ کے دوران پی دی پی نے اپوزیشن سے سبقت لے لی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسی کوششیں کی جارہی ہیں کہ لوگ کم سے کم اپنی حق دہی کا استعمال کریں۔انہوں نے کہا کہ اگرریاست جموں کشمیر کے خصوصی دفعات کے ساتھ کسی بھی قسم کی چھیڑ چھاڑ ہو ئی تو اس وقت ہندوستان اور جموں کشمیرکے درمیان قائم رشتہ بھی ختم ہوجائے گا۔ انہوںنے آر پار تجارت پر پابندی پر سخت غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ زیادہ سے زیادہ بند راستوں کو کھولنے کے بجائے انہیں بند کیا جارہا ہے جو بد قسمتی کی بات ہے۔محبوبہ مفتی نے سرکار سے جماعت اسلامی پر فوری طور پابندی ہٹانے اور ا?رپار تجارت بحال کرنے کا مطالبہ کیا۔انہوں نے محمد یاسین ملک کی فوری رہائی کا مطالبہ بھی کیا۔ریلی میں محمد خلیل بند،میر ظہور احمد ،مشتاق احمد شاہ، منظور گنائی ،ماسٹر عبدالغنی وغیرہ بھی شامل تھے

Popular Categories

spot_imgspot_img