جمعرات, جنوری ۲۳, ۲۰۲۵
0.9 C
Srinagar

مودی کی ماحول کےتحفظ کی اپیل

نئی دہلی، : وزیراعظم نریندرمودی نے یوم ارض پر ملک کے عوام کو ماحول کا تحفظ کرنے اور پائیدار ترقی پر زور دینے کا پیغام دیا ہے۔
مسٹرمودی نے ٹویٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا ہے،’’آج یوم ارض پر ہم ماں جیسی زمین کے احترام میں سرجھکاتے ہیں۔یہ عظیم سیارہ برسوں سے غیر معمولی رنگارنگی کا مسکن رہا ہے۔آج ہم اسے محفوظ رکھنے ،پائیدار ترقی پر زور دینے اور ماحولیاتی تبدیلی کے اثر کو کم کرنے کے تئیں اپنے عزم کو دہراتے ہیں۔‘‘
یوم ارض ایک سالانہ پروگرام ہے،جسے 22اپریل کو دنیا بھر میں ماحول کے تحفظ کےلئے حمایت ظاہر کرنے کے مقصد سے منعقد کیا جاتا ہے۔
یواین آئی

 

Popular Categories

spot_imgspot_img