ایشین میل نیوز ڈیسک
سرینگر : مزاحمتی قیادت سید علی گیلانی ،میر واعظ عمر فاروق اور محمدیاسین ملک نے ۲۳ اپریل یعنی منگلوار کو ہڑتال کی کال دی ہے ۔یہ ہڑتال اپیل این آئی اے اور ای ڈی کے ہاتھوں متعدد کشمیری لیڈران و کارکنان کو گرفتار اورمزاحمتی قائدین و تاجروں کو سمن جاری کرنے کیخلاف بطور احتجاج دی گئی ہے۔
مزاحمتی قیادت نے اپنے ایک بیان میں محمد یاسین ملک کے ساتھ این آئی اے کے ”ناروا سلوک” کیخلاف منگل کو مکمل احتجاجی ہڑتال کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی حالت انتہائی خراب ہے اور حکام اُن کی زندگی کے ساتھ کھلواڑ کر رہے ہیں۔